ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
بھارت نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 69 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جہاں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، روہت شرما 57 جبکہ سوریا کمار یادیو 47 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کا تعاقب کرنے میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن مکمل فلاپ ہوئی اور کوئی بھی بیٹس مین بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہیری بروک نے25 ، کپتان جوز بٹلر نے 23 اور جوفرا آرچرنے 21 رنزکے ساتھ نمایاں بیٹنگ کی جبکہ کوئی دوسرا بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔بھارت کی جانب سے اکثر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے تیسری بار کوالیفائی ہوئی ہے، اس سے پہلے بھارتی ٹیم 2007 میں ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ 2014 میں رنر اپ ٹیم ٹھری تھی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل معرکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 29 جون کو ہوگا۔