.بابر اعظم کو اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنا ہوگا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی قیادت میں کھیلیں گے۔ کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں وینکوور نائٹس نے محمد رضوان کو اپنا کپتان مقرر کردیا ہے۔

وینکوور نائٹس کے اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس اور نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

وینکوور نائٹس کی انتظامیہ نے محمد رضوان کو “سر رضوان” کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے ان کی زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کی تعریف کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سر رضوان ٹیم کو فتحیاب کرانے کے لیے تیار ہیں۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں منعقد ہوگی، جہاں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملیں گے۔

Author