.ایران میں الیکشن دوبارہ ہونگے کوئی بھی امیدوارصدارتی انتخاب میں 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا
ایران میں حالیہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی ایک بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ، جس کے بعد دوبارالیکشن دوبارا سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایرانی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہاپہلے مرحلے میں کوئی امیدوار پچاس فیصد ووٹ حاصل نا کر سکا۔ جس بنا پر صدارتی انتخاب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں،رن آف مرحلہ پانچ جولائی کو متوقع ہے ۔جس میں دونوں صدارتی امیدواروں سعید جلیلی اورمسعود پزشکیان میں مقابلہ ہو گا۔
مسعودپزشکیان انتخانات میں دس ملین سےزائد ووٹ لےکرپہلےنمبررہے ہیں ،سعید جلیلی نو ملین ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبر پرآئے۔عوام کی شرکت کیلئےپولنگ کا وقت بڑھایا گیا اور شہریوں نے رات بارہ بجےتک حق رائےدیہی استعمال کیا گیا۔ایرانی الیکشن کمیشن کےمطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا۔