غیر قانونی افغان باشندوں کی پاکستان سے انخلاء کا سلسلہ جاری
اسلام آباد: پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی پاکستان سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 3 جولائی 2024 تک پاکستان سے 637,427 غیر قانونی افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔21 جون سے 3 جولائی تک 16,446 افغان باشندے پاکستان سے افغانستان روانہ ہوئے، جن میں 7345 مرد، 4732 خواتین، اور 4369 بچے شامل ہیں۔
واپسی کے لیے 496 گاڑیوں میں مجموعی طور پر 432 خاندانوں کو افغانستان بھیجا گیا ہے۔ ان خاندانوں کی واپسی کا عمل مختلف راستوں اور مقامات سے کیا جا رہا ہے، تاکہ ان کی بحفاظت روانگی یقینی بنائی جا سکے۔