مخصوص نشستوں کے معاملے میں وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں ملنے کے عدالتی فیصلے پر مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں ملنے کے عدالتی فیصلے پر وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور حکمران جماعت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما آج پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، عرفان قادر، اور احمد چیمہ کریں گے۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان کیس سے متعلق اتحادی جماعت کو بریف کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، اور نیر بخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی پر پابندی اور تین رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے جانے کے معاملے پر وضاحت دیں گے۔

Author

  • WhatsApp Image 2024 04 09 at 7.05.50 AM

    محمّد جنید ` ہم عوام ` کی ٹیم میں اہم کردار کے حامل ہیں. ادارتی و انتظامی امور کو احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں . حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے لا گریجویشن کیساتھ ساتھ ایم فل جینڈر سٹڈیز کر چکے. سٹوڈنٹس سیاست میں قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں بھی فعال ہیں جس بنا پر سٹوڈنٹس اور عوام الناس سے براہ راست روابط میں رہتے ہیں . جس کے تجربات و مشاہدات نے لکھنے کے رجحان کو بڑھوتری دی . عید کے موقع پر ان کی تحریر بطور قارئین کے لیے پیش ہے ۔

    View all posts