.ہونڈا نے گاڑی کی قیمت میں شاندار کمی کا اعلان کر دیا

ہونڈا نے اپنی گاڑی ’ ایچ آر وی ‘ پربہترین آفر متعارف کرواتے ہوئے خریداروں کو 4 لاکھ روپے بچانے کا سنہری موقع فراہم کیاہے ۔

 کمپنی کی جانب سے کیئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال مکمل ہونے پر گاڑی خریدنے کے خواہمشندوں کو پیشکش کی گئی کہ وہ ابھی ایچ آر وی ، و ٹی آئی – ایس‘ بک کروائیں اور 4 لاکھ روپے تک کا ڈسکاونٹ پائیں ۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے اور اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے اپنی قریبی ڈیلر شپ پر رابطہ کریں ۔ہونڈا ایچ آر وی ، وی ٹی آئی – ایس ٹاپ ویرینٹ ہے جس کی قیمت 78 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جسے آفر کے تحت 74 لاکھ 99 ہزار میں خریدا جا سکتا ہے ۔

Author