عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 3 شرائط رکھ دیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے تین شرائط پیش کر دیں۔اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کی تین شرائط ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ ان کے خلاف تمام مقدمات ختم کیے جائیں۔ دوسری شرط یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے۔ تیسری شرط یہ ہے کہ پارٹی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
عمران خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے دو مرتبہ جنرل باجوہ سے مذاکرات کیے تھے اور اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ بڑے صاحب نے انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے آٹھ فروری 2024 کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ڈاکے کو نہیں بھول سکتے اور بھوک ہڑتال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جسے عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔