.عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی روک دی

اسلام آباد – بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، اس کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز بھی شامل ہوں گے۔ شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جو خواتین کے کیسز اور ان کے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ تیار کریں گی۔ اس کے بعد، کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک عمران خان کے حکم کے مطابق کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Author

  • WhatsApp Image 2024 04 09 at 7.05.50 AM

    محمّد جنید ` ہم عوام ` کی ٹیم میں اہم کردار کے حامل ہیں. ادارتی و انتظامی امور کو احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں . حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے لا گریجویشن کیساتھ ساتھ ایم فل جینڈر سٹڈیز کر چکے. سٹوڈنٹس سیاست میں قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں بھی فعال ہیں جس بنا پر سٹوڈنٹس اور عوام الناس سے براہ راست روابط میں رہتے ہیں . جس کے تجربات و مشاہدات نے لکھنے کے رجحان کو بڑھوتری دی . عید کے موقع پر ان کی تحریر بطور قارئین کے لیے پیش ہے ۔

    View all posts