بھارت کی معروف اداکارہ حناخان چھاتی کے سرطان میں مبتلاءبھارتی ٹی وی ڈرامہ ‘یہ رشتہ کیاکہلاتا ہے’اوربگ باس’سےشہرت پانےوالی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

ٹی وی اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے، 36 سالہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا بھر میں اپنے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے،انہوں نے لکھا کہ مجھے چھاتی کے کینسر میں تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے،میں خریت سے ہوں اور اس بیماری سے لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔میرا علاج جاریہے،چاہنےوالوں سے اپیل ہے کہ اس دوران میری نجی زندگی کو ڈسٹرب نہ کیا جائے، تمام چاہنے والوں سے محبت اور دعاوں کی درخواست ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعاوں کے پیغامات جاری ہیں۔اداکارہ حنا خان کا شمار بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔انھیں مقبول ٹی وی ڈرامہ سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اکشرا کا کردار خوبصورتی سے نبھانے پر بڑے پیمانے پر پہچان ملی۔

حنا خان نے ‘بگ باس’ اور’خطروں کے کھلاڑی’ میں حصہ لیا، اور اپنی صلاحتیوں سے مداحوں کا دل جیت لیا۔

Author