بھارتی مشہور پنڈت کی ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی
بالی ووڈ اداکاروں کی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کرنے والے نامی گرامین ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے رشتے کے متعلق حران کن پیشن گوئی کر دی اور یہ بتا دیا کہ انکے درمیان بہت جلد علیحدگی ہو گی ، یہ پیشن گوئی سن ک بالی ووڈ سٹارز کو حیران کر دیا ہے۔
جگن ناتھ گروجی نے کہا کہ دونوں اداکاروں کے رشتے میں کئی ایسی وجوہات ہیں جو عوام کے سامنے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی کنڈلیاں ان کے رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ جگن ناتھ کا کہنا تھا کہ علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا زیادہ چلنا مقدر نہیں ہے، لیکن بیٹی کی موجودگی نے انہیں اب تکاس رشتے میں جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جلد علیحدہ ہوسکتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے درمیان رشتے میں محبت کی کمی ہے۔ تاہم، ہندو پنڈت کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔