جو بائیڈن صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اگلے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی پیغام میں اپنی دستبرداری کا اعلان کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی باقی مدت کے دوران بطور صدر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور اس فیصلے کے بارے میں رواں ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔
کمیلا ہیرس کی نامزدگی
صدر بائیڈن نے انتخابات سے دستبرداری کے بعد کمیلا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں کمیلا ہیرس کو نائب صدر منتخب کرنا ان کا ایک بہترین فیصلہ تھا اور اب وہ انہیں صدارتی امیدوار نامزد کر رہے ہیں۔بائیڈن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی متحد ہو کر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرے اور انہیں شکست دے۔