“کالکی ایچ ڈی 2898 “تین نسلوں کی فلم

کالکی ایچ ڈی 2898 ایک ایسی فلم ثابت ہوئی ہے جس نے تین نسل کے اداکاروں کو آمنے سامنے لا کر کھڑا کر دیا شری امیتابھ بچن مہاراج کمل ہاسن اور پین انڈیا سپر اسٹار پربھاس ان تینوں اداکاروں کے پرستاروں کی تعداد کروڑوں ہے جو صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور اوپر سے ادپیکا پڈکون جس کی شہرت اور مقبولیت کو شادی بھی نہ کم کر سکی رنویر سنگھ سے شادی کے بعد اسکی آخری فلم چار سال قبل چپھاک ریلیز ہوئی تھی جو فلاپ رہی اسکے بعد دپیکا پڈکون نے پٹھان ، جوان اور اب کالکی سے ایسا شاندار کم بیک کیا ہے کہ ہندوستانی سنمیا کی تاریخ میں ایسا کم بیک کسی شادی شدہ ییروین کا نہیں ہوا کالکی ایک تاریخی کامیابی کی طرف رواں دواں ہے 600 کروڈ کے بجٹ سے بنی یہ فلم اب تک ہندوستان کی فلمی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین فلم ہے اور اب تک صرف 6 دن میں دنیا بھر سے 680 کروڈ تک بزنس کر چکی اس فلم کو دنیا بھر بھارت سمیت دنیا بھر کے چھ ہزار کے قریب سنمیا گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا بجٹ کی ریکوری صرف چھ دن اور منافع کا آغاز ، ہندوستانی سنیما کے اتہاس میں نئے باب لکھ رہا ہے اب ہر آنے والا دن فلمساز اشوانی دت فلم کے تقسیم کاروں اور سنمیا مالکان کے منافع ہی منافع بخش ثابت ہو گا جو کہ بہت خوش آئند بات ہے ۔فلم کے ڈائریکٹر ناگ اشیوین نے فلم کا سکرپٹ بھی خود لکھا ہے ۔ناگ اشیوین نے چھ ہزار سال قبل از میسح کے ہندوستان کے کانسی جیسے دنیا کا قدیم ترین شہر کہا جاتا ہے وہاں مقدس ویدوں کی کہانی کو شروع کر کے سن 2898 تک چھ لاکھ سال کا سفر طے کیا اور قدیم ترین ویدوں کو سائنس فکشن میں ڈھال کر ایک شاہکار تخلیق کر دیا ہے اگر ادکاری کی بات کی جائے تو 4 بار کے نیشنل ایوارڈ ونر صدی کے مہا نائیک امیتابھ بچن نے میلہ لوٹ لیا 81 برس کی عمر جس مہارت چابکدستی کے ساتھ انہوں نے کردار ادا کر کے بتا دیا کہ ان کا انرجی لیول جوانوں پر بھی بھاری ہے

۔ 44 سالہ پربھاس کے ساتھ ایکشن سین تو دم بخود کر دیتے ہیں بلاشبہ امیتابھ بچن ایک لازوال کردار ادا کر گئے ہیں فلم کے ییرو پربھاس ہندوستان کا واحد پین انڈیا سپر اسٹار ہے جس کئ ہر فلم ہندی اور جنوب ، اورسیز میں 300 کروڑتو بآسانی کر جاتی ہے پربھاس واحد ییرو جس کی فلم کی کامیابی کا تناسب 400 کروڑ تک یے جبکہ باقی ہیروز 150 کروڈ تک یی کامیابی کے پمانے پر اترتے ہیں کالکی کا تیسرا اہم ترین کردار 3 بار نیشنل ایوارڈ ونر 66 سالہ کمل ہاسن نے ادا کیا اپنے مختصر کردار میں وہ ایک اسیی چھاپ چھوڑ دیتے سینما گھروں سے نکلنے والا ہر فلم بین نے کالکی 2 کا ابھی سے انتظار شروع کر دیتا ہے۔ کمل ہاسن بھارت۔ کا بہت بڑا ادکارہے ولن کے کردارجو نفرت سمٹنے میں کامیابی ملی ہےوہ انکی فنکارانہ مہارت کاثبوت ہے، مجموعی طور کالکی ایچ ڈی 2898 نے سنمیا کی تاریخ میں جو کامیابی کے نئے سنگ میل عبور کر رہی ہے ان تک رسائی حاصل کرنا آنے والی فلموں کے لئے مشکل ٹارگٹ ہو گا

Author

  • HANAAIN JAMIL WRITER 1 1

    حسنین جمیل۔۔۔18 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اب تک روزنامہ خبریں، مساوات، آجکل، دنیا، پاکستان، مشرق، ہفت روزہ ہم شہری، سابیان، پی پی اے نیوز ایجنسی، سخن ٹی وی، ویب سائٹ نیا دور،، ایف ریڈیو 103، ریڈیو پاکستان لاہور، 92 نیوز،، کے ساتھ بطور رپورٹر فچر رایٹر ڈرامہ نگار کنٹینٹ رایٹر، اور کالم نگار وابستہ رہے سندھی اخبار روزنامہ سند امر میں بھی اردو زبان کے کالم نگار رہے۔۔۔افسانوں کی 3 کتابوں کتابوں ، کون لوگ، امرتسر 30 کلومیٹر،، ہجرت کے منصف ییں، 3 سال انجمن ترقی پسند مصنفین لاھور کے سکریٹری رہے لاہور پریس کلب ادبی کمیٹی کے رکن رہے اج کل اورسیز ورلڈ نیوز لندن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    View all posts