کوہلو: غیرت کے نام پر ایک اور خاتون قتل

کوہلو کے تحصیل تمبو کے علاقے سینڑی میں غیرت کے نام پر سیاہ کاری کے الزام میں ایک اور خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والی خاتون کوٹا پوادی کی بیٹی تھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق، قتل ہونے والی خاتون کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کیا جا رہا ہے۔

کوہلو میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران، کوہلو میں چار سے زائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جا چکا ہے۔ اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، کسی بھی واقعے میں ملزمان کو قرار واقعی سزا نہیں مل سکی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری اور سخت کارروائی کریں تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔

Author

  • ناصر مہدی

    ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت سے مستفید ہوکر اپنی پیشہ ورانہ لیاقت، جس میں کاپی و سکرپٹ رائٹنگ میں جواں سالی کی فکری توانائی اضافی اوصاف ہیں، کالوہا منوانے والے ویب ایڈیٹر “ہم عوام” ایم فل پولیٹیکل سائنس پنجاب یونیورسٹی سے کرچکے ہیں۔ سیاسیات کے شعبہ سے وابستگی کی بدولت یونیورسٹی کی گلگت بلتستان کونسل کے چئیرمین رہ چکے ہیں۔

    View all posts