.لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کے خلاف درخواست پر درخواستگزار کو تیاری کی مہلت دے دی

لاہور – لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی اعتراضی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دے دی ہےاور سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر عائد اعتراض پر سماعت کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض بھی اٹھایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں یہ موقف دیا کیا گیا کہ محسن نقوی صاحب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک عہدہ رکھتے ہوئے دوسرا عہدہ بطور سینیٹر اہل نہیں ہیں۔ درخواست میں درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

یہ بات واضح رہے کہ 5 اپریل 2024 کو ای سی پی نے پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے تھے۔ پنجاب سے محسن نقوی کا آزاد حیثیت میں اور جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے احد چیمہ، پرویز رشید، طلال چوہدری اور ناصر محمود کو بھی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز تھے۔

Author

  • محمد جنید

    محمّد جنید ` ہم عوام ` کی ٹیم میں اہم کردار کے حامل ہیں. ادارتی و انتظامی امور کو احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں . حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے لا گریجویشن کیساتھ ساتھ ایم فل جینڈر سٹڈیز کر چکے. سٹوڈنٹس سیاست میں قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں بھی فعال ہیں جس بنا پر سٹوڈنٹس اور عوام الناس سے براہ راست روابط میں رہتے ہیں . جس کے تجربات و مشاہدات نے لکھنے کے رجحان کو بڑھوتری دی . عید کے موقع پر ان کی تحریر بطور قارئین کے لیے پیش ہے ۔

    View all posts