لاہور: شدید موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے تک متاثر، پروازیں ملتان اور پشاور منتقل
لاہور میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے تک متاثر رہا، جس کے باعث پی آئی اے سمیت تین غیرملکی پروازوں کو ملتان اور پشاور منتقل کرنا پڑا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق رات 3 سے 4 بجے کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کے باعث لاہور میں لینڈنگ ممکن نہیں رہی۔ اس دوران ابوظہبی اور بحرین سے لاہور پہنچنے والی پروازوں کو ملتان ایئرپورٹ منتقل کیا گیا جبکہ ریاض سے آئی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کو پشاور اتارا گیا۔
نجی ائیرلائن کی دوحہ سے آنے والی پرواز 7 گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی۔ اس کے علاوہ درجن سے زائد دیگر غیرملکی پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر کا سامنا رہا۔