میک اپ کا امپورٹڈ سامان نئے ٹیکس لگنے سے مزید مہنگا

بجٹ میں نئے ٹیکس عائد ہونے سے میک اپ کا درآمدی سامان مزید مہنگا ہوگیا ہے، جس سے خواتین میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ وہ اب اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ میک اپ کے لیے کون سی اشیاء خریدیں اور کون سی چھوڑیں۔ خواتین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔

ہر خاتون کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بناؤ سنگھار کرے، لیکن درآمدی زیبائشی سامان پر نئے ٹیکسوں نے یہ خواہش پوری کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ امپورٹڈ اسکن کیئر کریمز، فیس اور ہینڈ واش، پرفیومز اور دیگر میک اپ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ کاسمیٹکس پر بھاری ٹیکس ظلم کے مترادف ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ارباب اختیار از راہ کرم اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔ ان کے بقول، “امپورٹڈ چیزوں پر بہت زیادہ ٹیکس لگا ہوا ہے جسے ہم افورڈ نہیں کر سکتے۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کون سی چیز لیں اور کون سی چھوڑیں۔”

بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی وجہ سے ضرورت کی بہت سی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں، مگر خواتین چاہتی ہیں کہ میک اپ کا سامان ضرور سستا ہونا چاہیے۔

Author

  • 2 1

    ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت سے مستفید ہوکر اپنی پیشہ ورانہ لیاقت، جس میں کاپی و سکرپٹ رائٹنگ میں جواں سالی کی فکری توانائی اضافی اوصاف ہیں، کالوہا منوانے والے ویب ایڈیٹر “ہم عوام” ایم فل پولیٹیکل سائنس پنجاب یونیورسٹی سے کرچکے ہیں۔ سیاسیات کے شعبہ سے وابستگی کی بدولت یونیورسٹی کی گلگت بلتستان کونسل کے چئیرمین رہ چکے ہیں۔

    View all posts