.پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت

اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 6 جولائی کو جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کے دوران این او سی جاری ہونے کے بعد عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے وضاحت کی کہ جلسے کے لیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دے دی ہے، اور ہر معاملے پر جھگڑا نہیں کیا جا سکتا۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ انہیں جلسے کی تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا، اور این او سی بھی ایک دن پہلے جاری کیا گیا ہے، جس سے تیاریوں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو ڈی سی کی جانب سے این او سی جاری کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔جسٹس بابر ستار نے مزید ریمارکس دیے کہ چونکہ پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت ہے، اس لیے چند گھنٹوں میں بھی لوگوں کو جلسے کے لیے جمع کر سکتی ہے۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر اب لوگوں کو جلسے میں شرکت کے لیے بھی لائے؟

Author

  • محمد جنید

    محمّد جنید ` ہم عوام ` کی ٹیم میں اہم کردار کے حامل ہیں. ادارتی و انتظامی امور کو احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں . حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے لا گریجویشن کیساتھ ساتھ ایم فل جینڈر سٹڈیز کر چکے. سٹوڈنٹس سیاست میں قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں بھی فعال ہیں جس بنا پر سٹوڈنٹس اور عوام الناس سے براہ راست روابط میں رہتے ہیں . جس کے تجربات و مشاہدات نے لکھنے کے رجحان کو بڑھوتری دی . عید کے موقع پر ان کی تحریر بطور قارئین کے لیے پیش ہے ۔

    View all posts