ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے انتظامات پر اہم اجلاس

لاہور: مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹس اور راشن بیگز کی وافر دستیابی یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تاکید کی کہ شہری علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے نالیوں اور سیوریج لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جبکہ محکمہ صحت کو ہسپتالوں اور صحت مراکز میں ادویات اور ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ محکمہ آبپاشی کے افسران کے ساتھ دریاؤں پر قائم بندوں کا معائنہ کریں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ موسم کی صورتحال اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں متعلقہ محکموں کے اشتراک سے مشقیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ مزید برآں، اضلاع کو ضرورت کے مطابق ٹینٹس، کشتیاں، لائف جیکٹس، اور ڈی واٹرنگ پمپس فراہم کر دیے گئے ہیں

Author