بجلی صارفین پرمزید بجلی گرائے جانے کی تیاری

بجلی صارفین پر شدید بجلی گرائے جانے کی تیاری ہو گئی ،بجلی مزید 3 روپے 41 پیسےفی یونٹ مہنگی ہونےکا قوی امکان۔

سی پی پی اےکی درخواست پرنیپرا میں سماعت جاری ہے،سی پی پی اے نےاضافہ مئی کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگ رکھا ہے نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا،منظوری کی صورت میں صارفین پر 41 ارب 87 کروڑکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کےمطابق گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسےفی یونٹ رہی۔

Author

  • ناصر مہدی

    ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت سے مستفید ہوکر اپنی پیشہ ورانہ لیاقت، جس میں کاپی و سکرپٹ رائٹنگ میں جواں سالی کی فکری توانائی اضافی اوصاف ہیں، کالوہا منوانے والے ویب ایڈیٹر “ہم عوام” ایم فل پولیٹیکل سائنس پنجاب یونیورسٹی سے کرچکے ہیں۔ سیاسیات کے شعبہ سے وابستگی کی بدولت یونیورسٹی کی گلگت بلتستان کونسل کے چئیرمین رہ چکے ہیں۔

    View all posts