کراچی شہر میں ایام محرم میں بغیراجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی عائد
محکمہ داخلہ سندھ نےمحرم الحرم میں صوبے بھرمیں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی۔9 اور10محرم کوصوبہ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی محکمہ داخلہ سندھ نے عائد پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کےاحکامات مطابق پابندی کا اطلاق صوبہ بھر میں بلخصوص کراچی شہر میں ہوگا جو یکم محرم سے10محرم تک جاری رہےگا 9 اور10محرم کوشہرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔اس کے علاوہ محرم کےایام میں اسلحہ کی نمائش اورڈرون اڑانےپربھی مکمل پابندی ہوگی۔

Author