سوشل ڈیموکریسی اور مارکسزم

ہم چاہیں گے کہ زیادہ توجہ سوشل ڈیموکریسی کے Origin پر دی جائے یہاں سے اس کے سوتے پھوٹے ہیں تاکہ اگلی بات سمجھ آ سکے ۔سوشل ڈیموکریسی کی بنیاد 1868 میں باکونین نے جنیوا میں “سوشل ڈیموکریسی اتحاد ” نامی جماعت سے رکھی ۔ باکونین 1814 – 76 روسی پیٹی بورثوا انقلابی تھا ۔ پیدائشی طور پر اشرافیہ سے تعلق رکھتا تھا ۔ نظریاتی طور پر انارکسٹ تھا ۔ انا رکسزم پر آگے چل کر بات کریں گے ۔ 1836 سے 1840 تک باکونین نے ماسکو میں رہ کر فشٹے اور ھیگل کا مطالعہ کیا اور ھیگل کے فلسفہ کی رجعت پرستانہ تشریح کی ۔ 1840 میں ینگ ھیگلین سوسائٹی میں شامل ہو گیا ۔ انقلاب 1848-50 میں پراگ میں حصہ لیا ۔روس واپسی پر 1851 میں جیل چلا گیا۔ 1857 میں سا ئبیریا جلا وطن ہوگیا۔ 1857 میں سائبیریا سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 1860s -70s کی دہائیاں مغربی یورپ میں ہرزن اور اوگارو کے اشتراک میں گزاریں۔ یورپ میں گزارے گئے دنوں میں مارکسزم کے خلاف انارکسٹ تحریک کو منظم کرنے میں سرگرم رہا ۔

آئیے ذرا مختصر انارکسزم پر مختصر بات کرتے ہیں ۔ پیٹی بورثوا ںظریہ ہے جو ہر قسم کی اتھارٹی کا مخالف ہے ۔ پیٹی بورثوا ملکیت کو سماج کی ترقی کی بنیاد قرار دیتا ہے ۔ انارکسزم فلسفہ کی بنیاد انفرادیت ، موضوعیت سے ہے۔ پرودھون، شمٹ Schmidt اور باکونین کے یوٹوپیائی نظریات پر ہے جن کی مارکس اور اینگلز ہمیشہ مخالف کرتے رہے ۔انارکسزم کو 19ویں صدی میں فرانس، اٹلی اور سپین میں کچھ جگہ ملی ۔

اب ہم اپنے اصل موضوع سوشل ڈیموکریسی کی طرف آتے ہیں ۔ انارکسزم پر اس لیئے بات کرنا پڑی کہ انارکسزم اور سوشل ڈیموکریسی میں باکونین اور پیٹی بورثوا یت و دیگر مشترکہ بنیاد ہیں ۔ باکونین نے 1868 میں سوشل ڈیموکریسی اتحاد کے پروگرام میں ، کہ ہم تمام طبقات کی مساوات اور سٹیٹ کے خاتمہ کے حق میں ہیں حالانکہ بعد ازاں پرولتاری ڈکٹیٹر شپ کے نظریے کو رد کرکے یہ کہنا شروع کر دیا کہ مزدور طبقہ کی الگ سیاسی پارٹی بنانے کے کوئی معنی نہیں ہوتے ۔ الائنس کے ممبر اس بات کی مخالفت کرتے تھے کہ مزدور طبقہ سیاسی جدوجہد میں اترے ۔ 1869 میں سوشل ڈیموکریسی اتحاد نے پہلی انٹرنیشنل سے اپیل کی کہ وہ اسے اپنے ساتھ شامل کرے ۔ انٹرنیشنل والوں نےاس شرط پر اتحاد کیا کہ وہ خود کو علیحدہ جماعت کی حیثیت سے توڑ کر شامل ہوں ۔ تاہم جب انٹرنیشنل سے منسلک ہو چکے ۔ تب بھی اتحاد کے ممبروں نےانٹرنیشل ورکنگ مینز ایسوسی ایشن کے اندر خفیہ تنظیم باقی رکھی اور ان کے لیڈر کی حیثیت سے باکونین نے انٹرنیشنل پر نکتہ چینی اور حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔آخر جب انٹرنیشنل کی کانگرس 1872 میں ھیگ میں ہوئی تو زبردست اکثریت کے ساتھ اتحاد کے لیڈروں باکونین اور گیلیلیوم کو انٹرنیشنل سے خارج کر دیا گیا ۔ جاری ہے

Author

  • رانا اعظم

    موصوف 1954 میں ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کے قریبی گاؤں جائی والا ، 318 ج ب کے کسان گھرانہ میں پیدا ہوئے. 2009 میں لاہور منتقل ہوگئے ۔ 1975 میں چوہدری فتح محمد کی قیادت میں پاکستان سوشلسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اب عوامی ورکرز پارٹی کے ساتھ وابستگی ہے۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں تاہم لاہور منتقل ہوکر وکالت کو خیر باد کہہ چکے ہیں . ان کی علمی ونظریاتی بالیدگی ایک طویل ریاضت کا ثمر ہے جس میں انہوں نے ایک دہائی کے طویل عرصہ پر محیط ماہ و سال میں سب کچھ تیاگ کر گہرے مطالعہ اور غور و فکرکو اپناۓ رکھا . فلسفہ سے گہری جڑت کی بنا پر ان کی تحریروں میں تمام مکاتب فکر کے فلاسفر کے اقوال کا حوالہ موجود ہوتا ہے ۔

    View all posts