کینیا ہائیکورٹ کا ارشد شریف قتل کیس پر فیصلہ: پی ٹی آئی کی سازشی تھیوریوں کا اختتام

کینیا کی کجیادو ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ان دعووں کی مکمل نفی ہے جن میں وہ ارشد شریف کی ہلاکت کو مخالفین اور کینیا پولیس کی ملی بھگت قرار دیتے رہے ہیں۔

عدالت نے ارشد شریف کی بیوہ کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی صحافی کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ پولیس کی غیر ضروری اور غیر قانونی فائرنگ کا نتیجہ تھا۔ عدالتی فیصلے میں اس بات کو مسترد کیا گیا کہ ارشد شریف کی ہلاکت ان کی صحافتی سرگرمیوں سے جڑی ہوئی تھی۔

کینیا کی ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے شرانگیز پروپیگنڈے اور سازشی تھیوریوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ پی ٹی آئی مسلسل اس افسوسناک واقعے کو ارشد شریف کے مخالفین اور کینیا پولیس کی ملی بھگت قرار دیتی رہی، لیکن عدالت کے اس فیصلے نے ان تمام دعووں کی تردید کردی ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران ارشد شریف کی بیوہ نے پولیس اہلکاروں کے بیرونی رابطے ثابت کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، جس سے پی ٹی آئی کے سازشی تھیوریوں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی سازشی تھیوریاں اپنی موت آپ مرگئیں۔

Author