سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ن لیگ کی نظرثانی درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر نہیں کرے گا

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کمیٹی نے کثرت رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ درخواست تفصیلی فیصلے کے بعد مقرر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نظرثانی درخواست پر نمبر لگا کر ججز کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی۔ ججز کمیٹی کے دو ارکان نے نظرثانی درخواست کو تفصیلی فیصلے کے بعد مقرر کرنے کی رائے دی۔ مزید یہ کہ ججز کمیٹی نے تجویز دی کہ عدالت کی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد درخواست کی سماعت کی جائے۔

15 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق 12 جولائی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔اپنی درخواست میں مسلم لیگ (ن) نے کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

Author

  • 2 1

    ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت سے مستفید ہوکر اپنی پیشہ ورانہ لیاقت، جس میں کاپی و سکرپٹ رائٹنگ میں جواں سالی کی فکری توانائی اضافی اوصاف ہیں، کالوہا منوانے والے ویب ایڈیٹر “ہم عوام” ایم فل پولیٹیکل سائنس پنجاب یونیورسٹی سے کرچکے ہیں۔ سیاسیات کے شعبہ سے وابستگی کی بدولت یونیورسٹی کی گلگت بلتستان کونسل کے چئیرمین رہ چکے ہیں۔

    View all posts