اسرائیل کی دھمکی اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوسکا،اسرائیلی وزیردفاع یوآو گیلنٹ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اگرحزب اللہ کےساتھ جنگ ہوئی تولبنان کو پتھر کےدور میں واپس بھیج دیا جائےگا۔

جنوبی لبنان پراسرائیلی بمباری سےسرحدی بستیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،آٹھ اکتوبر سے اب تک اسرائیل حزب اللہ کشیدگی کے باعث جنوبی لبنان میں 435 شہری شہید اور تیرہ سو سے زائد زخمی ہوچکےہیں۔

ساتھ ہی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردعان نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ کی صورت میں حزب اللہ کی کسی بھی حد تک حمایت کریں گے۔

Author

  • محمد جنید

    محمّد جنید ` ہم عوام ` کی ٹیم میں اہم کردار کے حامل ہیں. ادارتی و انتظامی امور کو احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں . حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے لا گریجویشن کیساتھ ساتھ ایم فل جینڈر سٹڈیز کر چکے. سٹوڈنٹس سیاست میں قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں بھی فعال ہیں جس بنا پر سٹوڈنٹس اور عوام الناس سے براہ راست روابط میں رہتے ہیں . جس کے تجربات و مشاہدات نے لکھنے کے رجحان کو بڑھوتری دی . عید کے موقع پر ان کی تحریر بطور قارئین کے لیے پیش ہے ۔

    View all posts