امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان پرآئین کےمطابق عوام کے حقوق کا احترام کرنے پر زور

امریکی محکمہ خارجہ کا ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے،زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔

محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹیل نےپریس بریفنگ میں کہاکہ پاکستانی حکام سے یہ معاملہ اٹھاتے رہےہیں،امریکی اعلیٰ حکام نےمسلسل،نجی اور عوامی طورپر پاکستان پر زور دیا ہےکہ آئین کےمطابق عوام کےحقوق کا احترام کیا جائے۔

مزیدکہاہم نےہمیشہ انسانی حقوق اور شہریوں کےبنیادی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا،اس میں اظہاررائےکی آزادی،پُرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے،بانی پی ٹی آئی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے

Author

  • WhatsApp Image 2024 04 09 at 7.05.50 AM

    محمّد جنید ` ہم عوام ` کی ٹیم میں اہم کردار کے حامل ہیں. ادارتی و انتظامی امور کو احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں . حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے لا گریجویشن کیساتھ ساتھ ایم فل جینڈر سٹڈیز کر چکے. سٹوڈنٹس سیاست میں قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں بھی فعال ہیں جس بنا پر سٹوڈنٹس اور عوام الناس سے براہ راست روابط میں رہتے ہیں . جس کے تجربات و مشاہدات نے لکھنے کے رجحان کو بڑھوتری دی . عید کے موقع پر ان کی تحریر بطور قارئین کے لیے پیش ہے ۔

    View all posts