ڈیجیٹل صحافت کےعہد جدید میں بھی ٹی وی و یو ٹیوب چینلز اور وی لاگ  سمیت اخبارات و جرائد، نیوز ویب سائٹس اور ذرائع ابلاغ و صحافت کے دیگر ذرائع میں حکمران طبقات، سیاستدانوں، صنعت کاروں، تاجروں، شو بز انڈسٹری سے وابستہ  موضوعات اور شخصیات  کے بارے خبریں، مضامین اور تجزیے  شب و روز ناظرین و قارئین تک پہنچائے جاتے ہیں مگر عام لوگ جنہیں عوام کہا جاتا ہے. ان کے مسائل اور روزمرہ سرگرمیوں کے بارےٹاک  شوز، پرنٹ و الیکٹرونک اور ڈیجیٹل میڈیا  پر شائع و دکھائی جانے والی خبروں میں کہیں موجود نہیں ہوتے. عام آدمی جو چھوٹے قصبوں، دیہات اور بڑے شہروں کی پسماندہ آبادیوں میں مقیم ہے. اس کے بارے ایک لفظ تک بیان  نہیں کیا جاتا. اسی استحصال زدہ اور بد ترین مسائل کے شکارعوام کی ترجمانی کے لیے زیر نظر نیوز ویب سائٹ ہم عوام، کو عام آدمی کے لیے پیش کیا گیا ہے. ہمیں اپنے مصائب و مشکلات سے آگاہ کیجیے، ہم آپ عوام کی ترجمانی کر کے آپ کی زندگیوں کو کرب سے بچانے کے لیے اپنا صحافتی کردار ادا کریں گے۔

Author