لاہور (شوبز نیوز )  ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ کی معروف، سابقہ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن نے شرکت کی جس سے ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

آننت امبانی کی شادی میں جہاں تینوں خانوں کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں اس شادی نے ایشوریہ اور ابھیشیک بچن کو بھی ایک کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس اس وقت آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے قبل منعقد کی گئیں پرتعیش تقریبات کی ویڈیوز اور تصوروں سے بھری ہوئی ہیں۔

ان ویڈیوز میں بچن فیملی کی شادی میں انٹری بھی قابلِ ذکر ہے۔

متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن، اُن کی بیٹی شویتا، ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن اور آرادھیا ایک ساتھ شادی میں انٹری دے رہے ہیں۔