اسلام آباد ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں پی پی کی رکن شازیہ مری نے غزہ کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔ جس پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اسپیکر سوال پر `نو نو` کے نعرے لگائے جس کے رد عمل میں  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسملبی میں  پیش کی جانے والی قرار داد پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے ’نو نو‘ کے نعروں پر شدید  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر کے رائے لینے پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے دو بار ’’نو‘‘ کہہ دیا، اسپیکر ایاز صادق حیران رہ گئے اور پوچھا کہ یہ غزہ کی قرارداد ہے ، کیا آپ اس کی مخالفت کر رہے ہیں؟
اسپیکر نے تحریک دوبارہ ایوان کے سامنے رکھی تو پھر کسی نے ’نو‘ کی آواز لگادی۔

اسپیکر نے کہا کہ ہم نے نوٹ کرلیا ہے، کس نے نو کہا ہے۔

جب قرارداد باضابطہ منظوری کے لیے ایوان کے سامنے پیش کی گئی تو پھر کسی نے ’نو‘ کی آواز لگادی ، ایاز صادق بولے خدا کا واسطہ ہے اس کو تو متفقہ رہنے دیں ۔
بلاول بھٹو زرداری کی طرف سےتنقید کو پاکستانیوں کی طرف سےسراہا جا رہا ہے۔