لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) لگاتار 2؍ ڈبل سنچریاں بنانے اور سیریز میں اب تک سب سے زیادہ رن (655؍رن) بنانے کے بعد، جیسوال کی توجہ اب اس ریکارڈ کو توڑنے پر مرکوز ہے، جو گزشتہ  4؍ دہائیوں سے زائد وقت کوئی بھی ہندوستانی بلے باز توڑ نہیں سکا ہے.
انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں سب سے بڑے ہیرو کے طور پر ابھرنے والے یشسوی جیسوال نے بلے سے آگ اگل دی ہے۔ لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے اور سیریز میں اب تک سب سے زیادہ رن (655 ؍رن) بنانے کے بعد، جیسوال کی توجہ اب اس  ریکارڈ کو توڑنے پر مرکوز ہے، جو گزشتہ چار دہائیوں سے زائد وقت  کوئی بھی ہندوستانی بلے باز توڑ نہیں سکا ہے۔ نہ سچن تینڈولکر اور نہ ہی کوئی اور۔ ان دنوں یشسوی جیسوال کی شکل کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ گاوسکر کا یہ عظیم ریکارڈ ان کے ہاتھ سے بچ سکے گا۔ وجہ یہ ہے کہ رن کا فرق بہت کم ہے۔

گاوسکر نے یہ کارنامہ تقریباً 44 سال قبل ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران انجام دیا تھا۔  سنیل گاوسکر نے 1978ء کے ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران 6 میچوں کی سیریز میں 591 کے  اوسط سے73؍ رن بنائے تھے۔ تب گاوسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے 4؍ ٹیسٹ میچوں میں 4؍ سنچریوں اور 3؍ نصف سنچریوں کی مدد سے774؍ رن بنائے تھے۔ یہ کسی ایک سیریز میں ہندوستانی بلے باز کا سب سے زیادہ اسکور ہے لیکن اب جیسوال کو گاوسکر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کیلئے 110؍ رن درکار ہیں  اور ان کی 2؍ اننگز ہیں۔
بریڈمین اس معاملے میں باس ہیں
  جب 5؍ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے کی بات آتی ہے، تو سر ڈان بریڈمین باس ہیں۔ کوئی ان سے آگے نہیں نکل سکا۔ بریڈمین نے 1930ء میں انگلینڈ کے خلاف5؍ ٹیسٹ کی7؍ اننگز میں 14139ء؍کے  اوسط اور4؍ سنچریوں کی مدد سے974؍ رن بنائے۔ ان کے بعد ولی ہیمنڈ (905؍رن) دوسرے نمبر پر ضرور ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی900؍ کے اعداد و شمار کو چھو نہیں سکا۔