س یونیورس 2024 کے مقابلے میں 27 ماڈل رومی القحطانی عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کریں گی جس کا اعلان ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز رکھنے والی سعودی ماڈل رومی القحطانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مس یونیورس میں حصہ لے رہا ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں مس یونیورس 2024 میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گی۔