آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

شانگلہ واقعہ پاکستان اور چین میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے

شانگلہ واقعہ پاکستان اور چین میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے

شانگلہ واقعہ پاکستان اور چین میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  گوادر، تربت اور بشام شانگلہ میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج نے پہلی دو کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، شانگلہ واقعے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ شہری ہلاک ہوئے،  پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی و عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم اسٹریٹجک منصوبوں اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا پاکستان اور اس کے اسٹریٹجک اتحادیوں و شراکت داروں خاص طور پر چین کے ساتھ اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.