اسلام آباد(ہم عوام )پاکستان نے غزہ میں ماہ صیام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، رمضان کی آمد پرفلسطینیوں پر پابندیوں کے خاتمے کے حامی ہیں، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے۔
ترجمان نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و سیاسی امداد جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت پر مظالم بند کئے جائیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری عزت و احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا تدارک کرکے مسئلہ کشمیرحل کرے تو بات شروع کی جاسکتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازع یامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دوست ملک سے ثالثی کا خیر مقدم کریں گے۔