راوی روڈ پر بھیک مانگتی 2بچیوں سے 2سگے بھائیوں نےراشن دلوانے کے بہانے مبینہ زیادتی کرڈالی، پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچیوں کی عمریں 12اور 15سال ہیں۔مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان پھول فروش اور سگے بھائی ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچیوں کی خالہ ثریا بی بی کی مدعیت میں درج کر لیا ہے تاہم ملزمان گرفتار ناہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،دونوں مراچرہ بچیوں کا ڈی این اے اور میڈیکل کرویا جا رہا ہے،ملزمان نے راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار کمسن بچیوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہیں،کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پھول فروش اور بھائی ہیں۔