آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

مریم، نواز شریف اور آصف زرداری کو گرفتارکروا سکتا ہوں‎

مریم، نواز شریف اور آصف زرداری کو گرفتارکروا سکتا ہوں‎
 پشاور : مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہوئی پڑی ہیں، ہمیں دھکمیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔ علی امین گنڈا پورنے اس امر کا اعلان اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتےہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے صوبے کے لوگوں کو کمزور سمجھ رہے ہیں، ہمارے کلچر  میں نہیں کہ عورت سے متعلق بات کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آپس میں لڑائی ہو لیکن ہم گریز کررہے ہیں، ہم پر جعلی ایف آئی آر درج ہیں چیلنج کرتا ہوں مجھے گرفتار کریں، یہ آئے تو پتہ چل جائے گا کہ کس میں کتنا زور اور دم ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.