اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے پرموجود 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کر دیں،  سائبر سیکورٹی ماہرین

سائبر سیکورٹی ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو گوگل پلے پر موجود 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کی تجویز دی ہے جو ممکنہ طور پر ان کے وائی فائی نیٹ ورک کو ہیک کر سکتی ہیں۔ہیومنز سیٹوری تھریٹ انٹیلیجنس ٹیم نے ایسی دو درجن سے زائد ایپس دریافت کی ہیں جو مفت وی پی این کے بھیس میں موجود ہیں۔مشکوک ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور پر آنے سے قبل روکنے کے لیے گوگل کا نظام کافی مناسب ہے لیکن کچھ ایپس پھر بھی پلے اسٹور تک پہنچنے میں کامیاب رہتی ہیں۔ان میں سے کوئی بھی ایک ایپ جب اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے تو وہ ڈیوائس ایک خفیہ پراکسی کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔پراکسی کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی مشکوک حراکات کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں موجود ڈیوائسز کے ذریعے گزار سکیں۔ہیکرز کا ایسا کرنا ان کی مشکوک سرگرمیوں کو جائز انٹرنیٹ ٹریفک کی طرح پیش کرتا۔ یہ طریقہ کار عموماً اشتہارات کے فراڈ، اسپیمنگ، فشنگ اور لاگن کی معلومات اور پاسورڈ چرانے جیسی کارروائیوں کے بعد بچنے میں مدد دیتا ہے۔وہ صارفین جنہوں نے ان میں سے کوئی ایک بھی ایپ انسٹال کی ہوگی ان کے انٹرنیٹ بینڈوتھ پر ان کے علم کے بغیر ہیکرز کا قبضہ ہوجائے گا۔بدترین صورت میں صارف کا گھر مشکوک سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جا سکتا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔