پنجاب اسمبلی میں پی ٹی ائی کے  40 ارکان کا فارورڈ بلاک، رواں ہفتہ میں با ضابطہ اعلان کی جاۓ گا۔

لاہور ( پولیٹیکل رپورٹر ) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 40 ممبرز نے سنی اتحاد کونسل کے بنیر تلے اپنی پارٹی قیادت کے فیصلوں کے خلاف فارورڈ  بلاک کو عملی شکل دے دی جس کا رواں  ہفتہ میں با ضابطہ اعلان کر دیا جاۓ گا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پی ٹی آئی  کی قیادت کی طرف سے بیس منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا گیا تھا. جسے ناکام کرنے کے لیے الیکشن میں آزاد حثیت سے کامیاب ہونے والے متذکرہ بیس ارکان نے دیگرارکان کی حمایت کے لیے لابنگ کا سلسلہ تیز کر دیا جس کے  حیران کن نتائج  ملے ذرائع کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ تک بیس سنی اتحاد کونسل کے بیس ممبران پنجاب اسمبلی نے مجوزہ سیاسی حکمت عملی کو کامیاب کروانے کی  یقین دہانی کے ساتھ  فارورڈ بلاک  میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے ۔