گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 شہید اور 106 زخمی ہوئے۔متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچےدبی ہوئی ہے ۔

لاہور : (انٹرنیشنل ڈیسک ) فلسطینیوں نے افطار کے وقت بھی اپنے پیاروں کے لاشے اٹھائے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی بمباری میں کم از کم 19 روزہ دار شہید ہوئے۔ جن میں ایک فیملی کو دیر البلاح میں بم سے اڑایا گیا۔ جبکہ خان یونس کے ایک محلے میں صیہونی فوج نے پورے علاقے میں بلڈوزر چلا کر گھروں اور زمین کو برابر کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے۔ جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 شہید اور 106 زخمی ہوئے۔ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔ قابض فوج ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔