عید پر اجے دیوگن اور اکشے کمار کی بڑی فلموں کا ٹکراؤ
اجے دیوگن کی میدان اور اکشے کمار کی بڑے میاں چھوٹے میاں دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہیں

رپورٹ ،حسنین جمیل

اس عید الفطر پر بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا جاندار ٹکراو ہونے جا رہا ہے سپر اسٹار اجے دیوگن کی میدان اور سپر اسٹار اکشے کمار کی بڑے میاں چھوٹے میاں ہے. دس اپریل سے دونوں فلموں کو دنیا بھر کے سنمیا گھروں میں ریلیز کر دیا جاے گا، میدان کے فلمساز بونی کپور ییں جو بہت تجربہ کار فلمساز ییں` جدائی ، `لوفر، ` واہنٹد` ، ` نو انٹری` جیسی سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں . فلم کے ییرواجے دیوگن ییں جو نوے کی دہائی کے واحد سپر اسٹار ییں جو 3 بار نیشنل ایوارڈ جیت چکے ہیں اور کمرشل سنمیا کے کامیاب ترین ییرو ییں اس سال شیطان جسی سپر ہٹ فلم دے چکے میدان فلم فٹبال پر ہے. آزاد ہونے کے بعد بھارتی فٹبال ٹیم کی ناکامی اور کامیابی کے اردگرد کہانی چلتی ہے اجے دیوگن ایک بہترین ادکار ہے اس نے فٹبال کوچ عبدالرحمن کا کردار بہت اچھے سے نبھایا ہے ڈائریکٹر امیت شرما نے فریم ٹو فریم فلم مہارت سے شوٹ کیا ہے فلم کی خاص بات اے آر رحمان کی موسیقی ہے ، فلم کا بجٹ 70 سے 80 کروڈ کے لگ بھگ ہے . فلم کی کامیابی کے بھارت 100 کروڈ بزنس مشروط ہے اگر فلم کلک کر گئی تو دنیا بھر سے بزنس 200 کروڈ تک ہو سکتا ہے .. دوسری فلم بڑے میاں چھوٹے میاں ہے جس کے فلمساز واشو بگھتانی ییں جو ییرو نمبر ون، قلی نمبر 1، مجھے کچھ کہنا ہے جیسی سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں بہت تجربہ کار فلمساز ییں فلم کے ییرو اکشے کمار کسی تعارف کے محتاج نہیں سپر اسٹار ایکشن کنگ ییں بدقسمتی سے کرونا کال کے بعد بہت زیادہ فلمیں کرنے سے ان کو نقصان ہوا ہے اب وہ سوریا ونشی کے بعد پھر ایکشن فلم کر رہے سوریا ونشی سپر ہٹ تھی، یہی توقعات بڑے میاں چھوٹے میاں سے بھی ہے . اکشے کمار ایکشن فلم کی جان ہیں انکے ہمراہ ٹائیگر شروف بھی ہیں جو آج کے ایکشن ییرو ییں اپنے سے 20 سال چھوٹے ییرو کے ساتھ ایکشن کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اکشے کمار کس قدر فٹ انسان ہے فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر اس سے پہلے ٹائیگر زندہ ہے، ` سلطان`، بھارت جیسی سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں بڑے لیول اور سکیل کی ایکشن فلمیں بنانے کے ماہر ہیں . فلم کے ٹریلر سے بات واضح ہے ایکشن بڑے پیمانے پرلارجر دین لائف شوٹ ہوا ہے، فلم کا بجٹ 150 کروڑ تک ہے، بھارت سے فلم کو 200 کروڑ اور دنیا بھر سے 300 کروڑ تک بزنس کرنا ہوگا . جس کے امکانات بھی ہیں. فلم کی ہایپ بھی بن چکی ہے،، دیکھیں عید پر ` بڑے میاں چھوٹے میاں` اور میدان میں کونسی فلم زیادہ بزنس کرتی ہے اجے دیوگن اور اکشے کمار میں کون ونر رہتا ہے