پہلی بار سلمان خان کی پینٹنگز فرکشنل ملکیت کے ذریعے ہرکسی کے لئے دستیاب ہوگی۔

لاہور ( شوبز ڈیسک )سلمان خان نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نےفائن آرٹ کمپنی ’’آرٹی فائی‘‘ کے ساتھ ٹیم بنائی ہے تاکہ ان کی پینٹنگز ان کے مداحوں تک پہنچ سکے۔
ایک بیان کے مطابق سلمان خان کی پینٹنگز جن میں’’یونٹی ون‘‘ اور ’’یونٹی ٹو‘‘ نامی مشہورڈپٹیچ بھی شامل ہیں، فرکشنل ملکیت کے ذریعے ہرکسی کے لئے دستیاب ہوگی۔ سلمان نے اپنے ’’ایکس‘‘ پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پینٹنگز کو قابل رسائی بنانے کے اس اقدام پر ’’آرٹی فائی‘‘ کے ساتھ منسلک ہونے پر خوش ہوں اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ اس کے ذریعےمیرے فن کو دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔