پشاور ( نیوز ڈیسک )  نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ثبوت ہیں تو میں حاضرہوں،جو سزا بنتی ہے دے دیں ورنہ دوسری صورت میں ایک ہفتے میں جھوٹے مقدمات ختم نہ کیے تو سزا کیلئے تیار ہوجائیں۔ جمعہ کو وزارت اعلی کے الیکشن کے بعد اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلی وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری جماعت، لیڈر، ورکرز کے ساتھ تاریخی ظلم ہوا، بانی پی ٹی آئی جعلی مقدمات میں جیل میں ہیں، مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کیا جائے اور تحریک انصاف کے ساتھ جوظلم ہوا اس کا ازالہ کیاجائے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں، آج ظلم میرے ساتھ ہواکل آپ کےساتھ بھی ہوگا، ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کسی سےکوئی زیادتی نہ کرسکے، چاہتے ہیں ہمارے بچے، مائیں، بہنیں محفوظ رہیں، اگرنظام نہیں بدلیں گےتوکل عوام ہماراگریبان پکڑیں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ چیف جسٹس9مئی کی جوڈیشل انکوائری کرائیں، اگرثبوت ہیں تومیں حاضرہوں،جوسزابنتی ہےدےدیں، 9 مئی کو جو مئی کوجوسانحہ ہوا سب مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن صاف وشفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوا، صاف وشفاف الیکشن کراناالیکشن کمیشن کا کام ہے، دنیانے بتایاالیکشن صاف وشفاف نہیں ہوئے، چیف الیکشن کمشنراستعفی دیں