اسلام آباد : پاکستان کی وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم کے بعد سب سے اہم و مضبوط عھدہ وزیر خزانہ کا ہوتا ہے جبکہ موجودہ معاشی بحرانی کیفیت میں تو فنانس منسٹر کا کردار نو منتخب حکومت کے لیے کلیدی کردار کا حامل ہے کیونکہ غیر ملکی مالیاتی اداروں کی سخت پالیسیاں کابینہ بنتے ہی چیلنج لیے روبرو ہوں گے . اس صورتحال میں محمّد اورنگ زیب کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سونپنا صحافتی، سیاسی اور عوامی حلقوں کے لیے بھر پور توجہ کا حامل ہے اس ضمن میں یو ٹیوب چنیل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے معروف صحافی فخر درانی نے انکشاف کرتے ہوے بتایا کہ محمّد اورنگ زیب رٹائرڈ جسٹس سپریم کورٹ خلیل الرحمان رمدے کے داماد و بھانجے ہیں فخر درانی نے مزید بتایا کہ موصوف حبیب بینک میں بطور صدر خدمات انجام دیتے رہے ہیں. حالیہ دنوں وہ غیر ملکی مالیاتی ادارہ کے لیے کام کر رہے تھے اور ڈچ نیشنیلٹی ہولٹر تھے تاہم حکومت پاکستان کی ذمہ داری نبھانے کے لیے انہوں نے دوہری شہریت کے خاتمہ کے لیے ڈچ نیشنیلٹی سے دستبرداری اختیار کی ہے ۔