واشنگٹن(ہم عوام) امریکا کے مشہورلکھاری اور سماجی کارکن شان کنگ نے اسلام قبول کرلیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ شان کنگ نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کیا۔ شان کنگ صحافی بھی رہ چکے ہیں اور متعدد عالمی اداروں میں کام کرچکے ہیں۔شان کنگ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل کے فلسطین پرحملے کے بعد سے مسلسل فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کررہے ہیں اور امریکا میں اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کا حصہ ہوتے ہیں۔شان کنگ امریکا میں سیاہ فام کمیونٹی کے لئے چلائی جانے والی معروف مہم ” بلیک لائیوز میٹر” کا بھی حصہ رہے ہیں۔ شان کنگ پادری رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنا ایک چرچ بھی قائم کیا تھا۔