اسلام آباد:  سینئر صحافی اعزاز سید نے سوشل میڈیا پر اپنےو یڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو امریکہ میں سفیر لگائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے اور شاید ان کی بھی یہی خواہش ہے، الیکشن کا بڑا کام تھا وہ ہوگیا اب ان کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کوئی اور صاحب ہوں گے۔

 سینئر صحافی و تجزیہ نگاراعزاز سید نے سوشل میڈیا پر اپنےو یڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو امریکہ میں سفیر لگائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔اعزاز سید کا کہنا ہے کہ الیکشن کا جو بڑا کام تھا وہ ہوگیا ، اور شائد ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی یہی خواہش ہے ۔ جنرل ندیم انجم کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کی سمری تیار کی جاچکی ہے۔ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیح  10 نومبر کو دی گئی تھی جس میں لکھا گیا ہے کہ تاحکم ثانی ایکسٹینشن دی جاتی ہےواضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے موجودہ آئی ایس آئی چیف اور ڈی جی ایم آئی کو بھرپور حمایت حاصل ہے کیونکہ انکے خیال میں تمام دیگر سیاسی معاملات سے زیادہ بڑا مسئلہ عمران خان ہیں اور وہ بالکل بھی قابل اعتماد نہیں ہیں۔ ایسے میں اگر شہباز شریف نے اپنا 5 سالہ ٹینور پورا کرنا ہے تو وہ آرمی چیف پر انحصار کریں گے اور آرمی چیف کا انحصار اپنے آئی ایس آئی اور ایم آئی چیفس پر ہو گا۔