معروف اداکاراسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکار جوڑی کو پوسٹ پر مداحوں اور شوبز ساتھیوں کی مبارکبادیں جاری

لاہور(ہم عوام)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نورعباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ خوش خبری اپنے مداحوں کو سنائی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم ایک پیاری سی بیٹی نورِ جہاں صدیقی کے اماں اور ابا بن گئے ہیں۔اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے اپنے مداحوں سے ان کی فیملی کو اپنی دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش گزشتہ روز 27 مارچ کو ہوئی ہے۔اداکار جوڑی کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی جا ری ہے