آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

کسی بھی قوت کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے، صدر مملکت

کسی بھی قوت کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے، صدر مملکت

 

جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ملک کو عدم استحکام سے دو چار نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

عالمی امن اور تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں، ہم ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں اور پْرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، یوم پاکستان تقریب سے خطاب

اسلام آباد (ہم عوام) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے بھر پور طریقے سے تیار ہیں۔ ملک کو ہر گز عدم استحکام سے دو چار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ صدر مملکت نے کہا پاکستان اپنیپر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں یا کسی اور گروپ کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان عالمی امن اور تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ہم ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں اور پْرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا آج کی یہ ولولہ انگیز پریڈ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے ہمار ے قومی جذبوں اور امنگوں کی عکاس ہے، ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ موثر حکمت عملی، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کے مابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا قوم مایوس نہ ہو، ہم پاکستان کومعاشی لحاظ سے مضبوط اور خودکفیل بنانے کیلئے پْرعزم ہیں، معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایاجا چکا، ہمیں انسانی وسائل کی ترقی اور ہنرمندی، زراعت، آئی ٹی، صنعتی ترقی اور گڈ گورننس پر توجہ دینا ہو گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سے ملک میں ترقی آئے گی، ہماری ذمے داری ہے تمام مشکلات کا مل کر حل نکالیں، پاکستان کو معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور ہنر مندی، زراعت، آئی ٹی، صنعتی ترقی اور گڈ گورننس پر توجہ دینا ہوگی، تمام اسٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوے ملک کی ترقی اور خو شحالی کے لئے متحد ہو کر کام کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں یقین ہے پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں، دوست ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کرائے، پاکستان کے عوام فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری تشدد اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہری تشویش ہے، بین الاقوامی برادری غزہ میں میں فوری جنگ بندی کرائے اور اسرائیل کو ظالمانہ اقدامات سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے تمام غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، کشمیری عوام کو یقین دلاتا ہوں پاکستان حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.