اسلام آباد(ہم عوام)ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ رقم دو منصبوں پر خرچ کی جائے گی،عالمی بینک کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پراجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی، سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور مضبوطی کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہونگے، کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفراسٹرکچر متاثر کیا، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوطی کیلئے اقدامات ضروری ہیں،ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز دی جائیں گی۔