لاہور میں پاکستان کے اولین ` آف روڈ بائیک ٹریک` کاعید پر افتتاح کیا جائے گا ۔

  ٹریک کے لیے جلو پارک میں  4 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے،  ون ویلرکو اپنے جوہر دکھانے کا محفوظ موقع ملے گا

لاہور:  عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کے لیے خوشخبری، جلو پارک میں بنایا جانے والا پاکستان کا پہلا آف روڈ بائیک ٹریک کاعیدالفطر پر افتتاح کیا جائے گا ۔
بائیک ٹریک کا افتتاح سی ای او سوزو کامران  سہیل لاشاری کریں گے ۔
آف روڈبائیک ٹریک کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ دوران عید آف روڈبائیک ٹریک کی ٹکٹ 650روپےمختص کی گئی ہے۔ عید کے بعد ٹکٹ پرائز میں اضافہ متوقع ہے۔ آف روڈ بائیک ٹریک کے لیے 4 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ ٹریک کی لمبائی 400 فِٹ اور چوڑائی 6 فِٹ پر مشتمل ہے، باؤنڈری وال کے لیے فینسز لگا کر ٹوٹل ایریا کو کور کر دیا گیا ہے۔ ٹوٹل 6بائیکس ٹریک بنائے گئے ، ایک ٹریک 24 فِٹ پر مشتمل ہے۔ 5 ڈرٹ بائیک، 6 اے ٹی وی بائیکس ٹریک کا حصہ بنا دیئے گئے۔
واضح رہے کہ ون ویلر حضرات کے لیے اپنے جوہر دکھانے کا بہترین موقع ہے ۔ یاد رہے سی ای او سوزو کامران  سہیل لاشاری کئی دہائیوں سے اہلیان لاہور کے لیے انٹرنیشنل رجحانات کی حامل تفریحی سرگرمیاں کمرشل بنیادوں پر فراھم کرنے کی خدمات انجام دیتے چلے آ رہے ہیں جنہیں زندہ دلان لاہور کی طرف بھرپور پسندیدگی ملتی ہے . ` آف روڈ بائیک ٹریک` بھی پاکستان میں پہلی بار لاہور میں متعارف کروایا جا رہا ہے . نوجوان بایکرز میں اس ضمن میں بہت جوش و خروش پایا جا رہے ہے . ان کے لیے موٹر بائیک پر ون ویلنگ و دیگر مشاغل کی تکمیل اب بہت منظم اور محفوظ انداز سے ہو پاۓ گی ۔