وزیرِاعلٰی پنجاب کی ہدایت پر وزیرِ خوراک بلال یٰسین کا نگہبان راشن پیکنگ گودام اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیسٹنگ لیب کا دورہ
راشن بیگز میں موجود اشیا ء خورونوش کے معیارکی پنجاب فوڈ اتھارٹی لیب میں مسلسل جانچ کی جا رہی ہے۔ بلال یٰسین
اب تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آٹا، گھی چینی، چاول اور دالوں کے 433 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ وزیرِ خوراک
فیل ہونے والے کا مکمل سٹاک تلف کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیرِخوراک پنجاب
لاہور8مارچ:مضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم۔۔ وزیرِاعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرصوبائی وزیرِ خوراک پنجاب بلال یٰسین نے نگہبان راشن پیکنگ گودام اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیسٹنگ لیب کا دورہ کیا اور راشن بیگز میں موجود اشیا ء خورونوش کے معیار کو دیکھا۔ صوبائی وزیر خوراک کے مطابق اب تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آٹا، گھی چینی، چاول اور دالوں کے 433 سیمپل لیے گئے ہیں جس میں سے پاس کیے جانے والے 417سیمپلز ہی نگہبان رمضان پیکج میں شامل کیے گئے ہیں۔ راشن تقسیم کا باقائدہ آغاز 2مارچ سے شروع کر دیا گیا ہے جسے 10 مارچ تک مکمل کیا جائے گا، ابتدائی طورپر 3 دن میں لاہور شہر میں 40ہزار راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں، اس پاکیزہ اور مقدس مشن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے وزیرِ اعلٰی کی جانب سے تفویض کردہ زمہ داریاں باخوبی سر انجام دی جا رہی ہیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ بذاتِ خود پنجاب فوڈ اتھارٹی لیب کا دورہ کیا اور سیمپل ٹیسٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی لیب میں خوراک کے معیار کو شفاف طریقے سے جانچا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے اِختتام تک رمضان بازار بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو سستی، معیاری اور غذایت سے بھرپور خوراک فراہم کی جا? گی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سحر و افطار کے وقت فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ وزیرِ اعلٰی پنجاب کے مشن”حق حقدار کی دیلیز پر” پرعملدرآمد یقینی بنانیکے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں ہے۔ پنجاب کی عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔