کراچی (ہم عوام)ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی پر قائل کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اختیارات کی منتقلی پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے بلاول بھٹو کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کی بات کی۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا وہ نچلی سطح تک اختیارات کو منتقل کریں۔