بدھ کے روز لاہور اور پشاور میں ہونے والی دو مختلف تقریبات میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور گورنر کے پی غلام علی نے نئے وزرا کا حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان، عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کابینہ میں خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، خلیل طاہر سندھو، مجتبیٰ شجاع الرحمان، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، عاشق حسین شاہ، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، ذیشان رفیق، بلال اکبر، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ اروڑہ، فیصل ایوب، شافع حسین اور سہیل شوکت شامل ہیں۔